تیسراٹی20: انگلینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 199رنز کا ہدف

July 08, 2018

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچوںپر مشتمل سیریز کے آخری میچ میںانگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوںکو جیت کے لیے 199رنز کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

میچ میںبھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش اوپنرز جیسن روئے اور جوس بٹلرنے بھارتی ٹاس جیت کو غلط قرار دے دیا اور شروع کے 8 اووز میں94رنز جوڑ دیےاور ایک بڑے ہدف کی بنیاد قائم کردی۔

انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں9 وکٹوںپر 198رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جبکہ ٹیم کی جانب سے جیسن روئے نے سب سے زیادہ 67رنز اسکور کیے انہوں نے 31گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے اور 4 چوکے لگائے تاہم جوس بٹلر 34رنز، ایلکس ہیلز 30اور جونی بیئراسٹو 25رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ادھر بھارتی بولرز نے انگلش ٹیم کے خلاف آخری اوورز میں زبردست فائٹ بیک کیا اور انگلش ٹیم کی پے در پے وکٹیں حاصل کرکے ان کو بیک فٹ پر دکھیل دیا، ہردیک پانڈیا نے 4 شکار کیے جبکہ سدھارتھ کول نے 2 وکٹیں لیں۔

دوسری جانب انگلینڈ نے آج اپنی ٹیم میں جو روٹ کی جگہ آل رائونڈر بین اسٹوکس کو شامل کیا جبکہ بھارتی ٹیم میںکلدپ یادو اور بھونیشور کمار کی جگہ سدھارتھ کول اور دیپک چاہر کو جگہ دی گئی ہے۔

واضحرہے دونوںٹیموں کے درمیان جاری 3 میچوںکی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز جیت جائے گی۔