'کھاتے وقت والدین کا موبائل استعمال، بچوں میں مایوسی کا سبب'

July 09, 2018

جو والدین موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اپنے بچوں کے برے رویوں یا خراب برتاؤ کے ذمے دار ہیں۔

یہ انکشاف ’ٹیکنوفیرنس‘ کے نام سے ایک اسٹڈی کے دوران سامنے آیا ہے۔ ٹیکنو فیرنس کی اصطلاح کا مطلب "آمنے سامنے ہونے کے باجود ٹیکنالوجی آلات کی وجہ سے باہمی گفتگو میں تعطل" ہے۔

اسٹڈی میں تقریباً 200 خاندانوں نے حصہ لیا ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کھانے کے دوران والدین خصوصاً ماؤں کی جانب سے ٹیکنالوجی آلات کا استعمال بچوں میں مایوسی پیدا کرسکتا ہے۔

اس عمل سے ان میں چڑچڑاپن، بدمزاجی، خاموشی اور غصہ پیدا ہوجاتا ہے۔ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں میں برے رویے کا گہرا تعلق ان کی ماؤں کے موبائل فون کے استعمال سے ہے۔