بحرین سے آنے والے مسافر سے ہیروئن برآمد

July 09, 2018

ملتان ائیر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین سے آنے والے مسافر سے ہیروئن برآمد کرکے مذکورہ شخص کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ملتان ائیر پورٹ پر بحرین سے آنے والی گلف ائیر لائن کی پرواز 789 کے مسافر فیاض رسول سے دوران چیکنگ 815 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر اے این ایف حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔

اینٹی نار کوٹکس فورس حکام کے مطابق فیاض رسول کا تعلق وہاڑی کے علاقے فیصل کالونی سے ہے، جبکہ ائیر پورٹ کے لاؤنج میں موجود فیاض رسول کے ساتھی غلام عباس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غلام عباس کا تعلق شیخوپورہ سے ہے، دونوں گرفتار افراد کو اے این ایف سرکل آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔