کراچی میں بوندا باندی کا امکان

July 09, 2018

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بوندا باندی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں،ان ہواؤں میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

علاوہ ازیں ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مالا کنڈ ڈویژن، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔