فرانس میں ڈانسنگ کے دوران فٹبال کھیلنے کا ٹرینڈ مشہور

July 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


فیفافٹبال ورلڈ کپ کا بخار پوری دنیا پر سوار ہے ، اب فرانس میں تیزی سے پھیلنے والے اس ٹرینڈ کو ہی دیکھ لیں جس میں فٹبال گراؤنڈ کو ڈانس فلور مانتے ہوئے ماہر ڈانسرز نے منفرد انداز میں کھیل پیش کیا۔

جی ہاں فرانس میں ڈانسنگ کے دوران فٹبال کھیلنے کا ٹرینڈ زور پکڑ رہاہے جس میں پلیئرز ڈانس کرتے ہوئے کھیل پیش کرتے ہیں اور ایسے ایسے اسٹنٹ دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

کوئی پلیئر ٹھمکے لگاتے ہوئے فٹبال کو کک لگاتا ہے تو کوئی کھلاڑی مون واک کرتے ہوئے گول کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ڈسکو فٹ نامی اس کھیل کو دیکھنے بھی بڑی تعداد میں شائقین فتبال گراؤنڈ کا رُخ کررہے ہیں اور ناچتے گاتے یہ انوکھے میچز دیکھتے ہیں جبکہ میوزک کی دھنیں بھی ڈانسنگ پلیئر ز کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں۔