یوکرین میں دنیا کا سب سے بڑا خاندان

July 11, 2018

یوکرین میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا خاندان دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے اور اس نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھی درخواست دے دی ہے۔

پویل سیمینیوک نامی 87 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ ابھی دو ہفتے قبل ہی ان کے خاندان میں ایک اور ننھے منے فرد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے خاندان کے افراد کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔

سیمینیوک کا خاندان جنوبی یوکرینین اوڈیسا اوبلاسٹ خطے کے ڈوبروسلیو گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔

پویل کے خاندان میں اس کے بچوں کی تعداد 13، پوتے پوتیوں یا نواسے نواسیوں کی تعداد 127، پڑپوتوں اور پڑپوتیوں کی تعداد 203 اور پڑپوتوں کے تین بچے بھی شامل ہیں۔