امریکی صدر کا دورہ برطانیہ کل شروع ہورہا ہے

July 12, 2018

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی شہ سرخیوں میں رہتے ہیں اور کسی نہ کسی طرح لوگ ا ن کی پالیسیوں کے خلاف سراپائے احتجاج بنے دکھائی دیتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


حال ہی میں لندن میں ماحولیات کے لئے کام کرنے والے کارکن نے لندن کے ایک عوامی مقام پر چھ میٹر اونچا غبارہ نصب کر دیا ۔ ڈائپر پہنا بچہ جو ٹرمپ سے مشابہہ دکھایا گیا ہے شہر کے بیچ و بیچ راہگیروں کی توجہ کا مرکز بنا ہو اہے اور جیسے ہی ٹرمپ لندن پہنچیں گے تو یہ بے بی ٹرمپ بیلون فضا میں اُڑا دیاجائے گا ۔

ٹرمپ کے 13جولائی سے برطانوی دورے کے خلاف بطور احتجاج اس نوجوان نے یہ غبارہ تیار کیا ہے جہاں کئی افراد نہ صرف اس غبارے کے ساتھ سیلفیاں بنواتے بھی دکھائی دے رہے ہیں بلکہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سراپائے احتجاج بنے ان کارکنوں کے ہم آواز بھی ہیں۔