انسانی اعضاء کا دھندہ کرنے والے 37افراد کو سزائیں

July 13, 2018

مصری عدالت نے انسانی اعضاء کے مکروہ دھندے میں ملوث 37 ملزمان کو سخت قید کی سزائیں سنادی ہیں۔

دار الالحکومت قاہرہ کی عدالت نے 2016ء میں انسانی اعضاء کے فروخت کے اسکینڈل کو نمٹاتے ہوئے، اس دھندے میں ملوث گروہ کے ارکان کی موجودگی میں قید کی سزائیں سنائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گروہ 20 ڈاکٹروں، 10پارامیڈیکل اسٹاف، 9 ایجنٹ اور بلڈ بینک کے دو عملہ پر مشتمل ہیں۔

عدالت نے 5 ملزمان کو 15سال قید بامشقت اور5لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزائیں سنائی جبکہ 20ملزمان کو 3سال قید بامشقت، 12 ملزمان کو 7سال قید کی سزائیں سنائی۔

تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ سزائیں پانے والوں نے سادہ لوح اور غریب شہریوں سے 10 سے 15 ہزار مصری پاؤند جسمانی اعضاء خرید کرغیرملکیوں کو 80ہزار سے ایل لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کیا تھا۔