آرمی چیف کی جانب سے مستونگ حملےکی شدید مذمت

July 13, 2018

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کوپٹری سے اتارنے کی دشمن قوتوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان آج انتہائی مخلص اورقابل سیاستدان سراج رئیسانی سے محروم ہوگیااور ہم تمام پاکستانی متحد ہوکردشمن قوتوں کوشکست دیں گے۔