’’الیکشن کو کوئی خطرہ نہیں ، یہ وقت پر ہوں گے‘‘

July 14, 2018

نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلمان کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 کو کوئی خطرہ نہیں اور یہ اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

عام انتخابات کی سیکیورٹی سےمتعلق الیکشن کمیشن کےاجلاس کے بعد الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ینکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو بتا دیا ہے کہ کہاں کہاں کس کو تھریٹس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کو کوئی خطرہ نہیںہے اور یہ اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔