انیس قائم خانی کی انوار الحق کاکڑ سے سانحہ مستونگ پر تعزیت

July 15, 2018

کراچی(پ ر)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر انوار الحق کاکڑ سے سانحہ مستونگ پر تعزیت کی،ٹیلیفونک رابطے کے دوران انیس قائم خانی نے کہا کہ اس واقع میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک بھر میں ہر آنکھ اشکبار ہے ۔انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی ، لواحقین کے لیئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔