مسترد……

July 15, 2018

میں نے سلام کے بعد ریاست سے عرض گزاری،
’’خادم انتہائی غریب و مفلس ہے۔
چھوٹا موٹا روزگار فراہم کیا جاوے۔‘‘
عرضی رد کر دی گئی۔
کچھ عرصے بعد گزارش کی،
’’فقیر اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے عاجز ہے۔
تعلیم کا بندوبست کیا جاوے۔‘‘
مطالبہ نظر انداز کر دیا گیا۔
کچھ عرصے بعد التجا کی۔
’’بندہ اہل خانہ کا علاج کرانے سے معذور ہے۔
دوا دارو میں مدد کی جاوے۔‘‘
التجا توجہ نہ پا سکی۔
گزشتہ روز درخواست پیش کی،
’’فدوی مستونگ بم دھماکے میں مارا گیا ہے۔
میت مردہ خانے میں رکھی جاوے۔‘‘
درخواست مسترد کر دی گئی۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)