کرنٹ لگنے سے 13سالہ لڑکا جاں بحق

July 15, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا ٹاؤن کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تیرہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ زکریا ٹاؤن کے علاقے میں 13سالہ مبین گھر میں پنکھا چلا رہا تھا پنکھے میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ آیا ہوا تھا جس سے اسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔