لوکل گورنمنٹ سے ڈینگی مہم میں استعمال ہونے والی مشینری کی تفصیلات طلب

July 15, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ سے ڈینگی مہم میں استعمال ہونے والی مشینری کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مشینری چیک کرنے کی ہدایت کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے تما م ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سے بچاو کیلئے مشینری ہنگامی بنیادوں پر چیک کی جائے اور جلد از جلد رپورٹ بھیجی جائے۔