جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا رہنماقتل

July 15, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے راہنماکوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ حمیدخان نے پولیس کوبتایاکہ 13جولائی کی رات میں میرابیٹاحبیب اللہ ،رب نوازشاہ اورسیدظفرمحمودشاہ کے ہمراہ ڈھوک منگٹیال میں علی محمدکےگھربطورجرگہ گئے ۔جہاں میرے بیٹے حبیب اللہ کی علی محمدسے تلخ کلامی ہوگئی۔ محلہ فاروقیہ ڈھوک منگٹیال میں تین موٹرسائیکل سوار ماجد،علی محمد اور ایک نامعلوم نےمیرے بیٹے پرفائرنگ کی، جس سے حبیب اللہ اورظفرمحمودشاہ شدیدزخمی ہوگئے انہیں ہسپتال لے جایاگیاجہاں میرابیٹاحبیب اللہ دم توڑگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔