ایمنسٹی اسکیم، سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کی خاتون نے دیا

July 16, 2018

حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کی رہائشی خاتون مریم علی نے دیا ۔

انہوں نے تین ارب تیس کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے کالا دھن سفید کیا ۔

جیو کے نمائندے اشرف ملخم کو ملنے والی معلومات کے مطابق مریم علی کے تمام اثاثے اور دولت بیرون ملک ہے جس کا حجم 165 ارب روپے ہے ۔

مریم نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اثاثوں اور دولت کو پاکستان لانے کے لیے اس پر دو فی صد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا ہے ۔