آرمی چیف سے ایرانی فوجی وفد کی ملاقات

July 16, 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل ڈاکٹرمحمدباقری کررہے تھے۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےپاک ایران فوجی تعاون بڑھانےکی ضرورت پرزوردیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی صورت حال پر مثبت اثر ڈالے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وفد نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی، معزز مہمانوں نے پاک ایران بہتر تعلقات کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون اور پاک ایران سرحد ی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔