پنکج کپورفلم ”ایک ڈاکٹر کی موت “ پر نیشنل ایوارڈ کے مستحق تھے، شبانہ اعظمی

July 17, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ پنکج کپورفلم ”ایک ڈاکٹر کی موت “ پر نیشنل ایوارڈ کے مستحق تھے اور انہیں بہترین اداکاری پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شبانہ اعظمی سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ فلم ”ایک ڈاکٹر کی موت “ میں بہترین اداکاری پر پنکج کپور کو نیشل ایوارڈ ملنا چاہیئے تھا ۔یہ فلم 1990میں ریلیز کی گئی جس میں پنکج نے ڈاکٹر جبکہ شبانہ اعظمی نے ان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔ فلم کے ہدایت کار تاپن سنہا تھے۔