احتساب جج سماعت چھوڑنا نہیں چاہتے، ہائیکورٹ سے رہنمائی مانگی ،اعتزاز

July 17, 2018

کراچی(جنگ نیوز)جیو کے پروگرام الیکشن ڈیبیٹ 2018 میں بات کرتے ہوئے معروف قانون دان اعتزاز احسن جج محمد بشیر کی معذرت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں نے ابھی کچھ دیکھا نہیں ہے میڈیا سے مجھے دو تین فون آئے ہیں اسی حوالے سے اُن فون کالز کے ذریعے سے جو سمجھ سکا ہوں کہ جج بشیر نے یہ نہیں کہا کہ ریفرنس کی سماعت چھوڑنا چاہتے ہیں یا کر نہیں سکتے انہوں نے رہنمائی مانگی ہے میری اطلاع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے رہنمائی مانگی ہے کہ کیا وہ اس معاملے میں سماعت جاری رکھیں یا نہ رکھیں۔