ایک منٹ میں 26تربوز دو حصوں میں کاٹ کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا

July 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کومارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھاہی ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے امریکا کے اس فولادی شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جوتربوز کواپنے پیٹ پررکھ کر تیز دھار تلوار سے کاٹنے کا خطرناک مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کررہا ہے بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔

امریکی شیر نیویارک ست تعلق رکھنے والے Ashrita Furmanنامی شخص نے اپنے ساتھی سے ایک ایک کر کت تربوز اپنے پیٹ پر رکھوائے اور پھر انہیں اپنے ہاتھ میں پکڑی تیز دھار تلوار سے ایک منٹ میں 26تربوز کاٹ کر نیا عالمی ریکارڈ قایم کردیا۔

واضح رہے فرمین کے اس کارنامے کے جلد بقاعدہ گنیز بک میں ریکارڈ کیا جائیگا جبکہ اس سے قبل بھی کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔