40 ہزار ہیروں سے مزین دنیا کے مہنگے ترین بوٹس

July 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سونے کے زیورات تو تمام خواتین کوخوب پسند ہوتے ہیں اور ان کو پہن کر وہ اپنی شخصیت میں چار چاند لگا لیتی ہیں لیکن اب دیکھنا ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین یہ جوتے کون خرید سکتا ہے ۔

جی ہاں بیلجئیم کی ایک کمپنی نے دنیا کے مہنگے ترین بوٹس پیش کئے ہیں جن کی تیاری میں تقریباً چالیس ہزار ہیرے اور پانچ ہزار گرام(پانچ کلو) سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

تیس ہزار گھنٹوں کے طویل دورانیے میں تیار کئے گئے ان دلکش جوتوں کی قیمت 3,2 ملین پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔