کینسر سے بچاؤ, رات کے کھانے اور سونے میں وقفہ لازمی

July 19, 2018

چھاتی اور پراسٹیٹ کینسر کے خطرات کو کم کرنے کے لیے رات کے کھانے اور سونے کے درمیان کم از کم دو گھنٹے کا وقفہ لازمی ہے۔

بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کی تازہ تحقیق کے مطابق جو لوگ رات کا کھانا 9 بجے سے پہلے کھاتے ہیں یا پھر سونے سے دو گھنٹے پہلے کھاتے ہیں ، اُن میں چھاتی یا پراسٹیٹ کینسر کا خطرہ 20 فیصد کم پایا گیا ہے ۔

کینسر کے خطرے اور کھانے کے اوقات کے درمیان تعلق پر مبنی یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے نتائج امراض سے بچاؤ کی کوششوں کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔