انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم

July 19, 2018

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر128 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہوگئی جبکہ رواں سال پاکستان کی کرنسی کی کارکردگی ایشیا میں سب سے خراب رہی اوریہ افغانستان کی کرنسی سے بھی نیچےآگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو مزید 50 پیسے مہنگا ہو کر 129 روپے 50 پیسے کا ہو گیا جبکہ ایکسچینج مارکیٹ میں 84 بنگلادیشی ٹکے، 68 بھارتی روپے اور73افغانی کا ایک ڈالرہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کی پہلے سے دگرگوں حالت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا حکومت کو اس سلسلے میں موثر اور فوری اقدامات اٹھانے چاہیےتاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے سے فرنس آئل کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔