حامد میر(19جولائی2018)اڈیالہ جیل یا مذاق

July 20, 2018

٭جناب میر صاحب آپ نے بہت اچھا اور بہترین حقائق پر مشتمل کالم تحریر کیا ہے میرا یہ ماننا ہے کہ دنیا ایک مقافات عمل ہے جس نے بھی جو بویا اسے کاٹنا پڑا ہے، جناب عرض یہ ہے کہ سیاست اور اڈیالہ واقعی ایک مذاق بن گیا ہے۔ ہر دور میں تقریباً ہر سیاست دان نے اڈیالہ کو اپنی سیاست کا محور ضرور بنایا ہے لہٰذا میرا مشورہ ہے تمام سیاستدانوں کو کہ اس جیل میں ضروریات زندگی کی ہر چیز دی جائے تا کہ کل کو کوئی سیاست دان جیل میں ناروا سلوک کی شکایت نہ کرے ۔(محمد بشیر، فیصل آباد)
٭حامد میر صاحب آپ کو اور ہم جیسے عام شہری کو اس کا پتہ ہے کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے تو ان کو کیوں پتہ نہیں چل رہا کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ۔اگر سیاستدانوں کو سزائیں ہوسکتی ہیں تو مشرف اور ان جیسے دیگر آمروں کو کیوں نہیں ؟ (احمد علی بگٹی ،ڈیرہ بگٹی )