غذر : مصنوعی جھیل کی سطح میں مسلسل اضافہ،5ہزار لوگ پھنس گئے

July 20, 2018

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں مصنوعی جھیل میں پانی کے اضافے سے 5ہزار لوگ پھنس گئے،50سے زائد گھر ڈوبے اور20 سے زائد دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔

ضلع غذر کے بالائی گائوں بدسوات میں بننے والی مصنوعی جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پانی دیہات کی طرف بڑھ رہا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں تین دن گزرنے کے باجود گلیشیئر ٹوٹنے اور لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بدسوات میں بننے والی جھیل میں پانی کی سطح 15فٹ ہوگئی ہے اور پانی آبادی کی طرف بڑھ رہاہے۔

بدسوات، بلہنز، ایمت سمیت تقریبا 23 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور 50 سے زائد گھر ڈوب چکے ہیں،امدادی کام جاری ہے۔