نواز، مریم کی وکلا سے ملاقات کا نیا شیڈول جاری

July 20, 2018

جیل حکام نے نوازشریف اور مریم نوازسے وکلا کی ملاقات کا نیاشیڈول جاری کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث اور امجد پرویز ایڈووکیٹ کل صبح 11بجے اڈیالہ جیل میں نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نوازشریف اور مریم نواز سے ان کے وکلا کی ملاقات گزشتہ روز کوئی وجہ بتائے بغیر منسوخ کردی تھی ۔