چینی ساختہ 1500 ٹن وزنی میری ٹائم پٹرول شپ تیار

July 21, 2018

چین میں تیار ہونے والا 1500 ٹن وزنی میری ٹائم پٹرول شپ چین کے شہر گینگزو میں پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے حوالے کردیا گیا، پی ایم ایس او کشمیر پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے کے سلسلے کا چوتھا جہاز ہے۔

جہاز کو گینگزو میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فلیٹ میں کمشنڈ کیا گیا، یہ 94 میٹر طویل جہاز جدید فنِ تعمیر کے لحاظ سے ہتھیاروں، مواصلاتی آلات اور سمت شناسی کے ساز و سامان سے مکمل لیس ہے، جہاز میں دو جدید ڈیزل انجن نصب ہیں جو 26ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جہاز چلا سکتے ہیں۔

یہ جہاز اسمگلنگ کی روک تھام، سمندری نگرانی، سرچ و ریسکیوآپریشن اور سمندری آلودگی کنٹرول کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ جہاز میں ہیلی کاپٹر کی موجودگی اسےلمبے عرصے تک بحری آپریشنز کی انجام دہی کیلئے کارگر بناتا ہے۔