انڈونیشیاکے جزیرے پر گاڑی کے نیچے دس میٹر لمبا اژدھا آگیا

July 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

انڈونیشیا کے جزیرے پر جنگل کے درمیان میں سے گزرنے والی سڑک پر ایک انوکھا اور رونگھٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں تیز رفتاری سے سفر کرتی گاڑی کے نیچے اچانک دس میٹر لمبا اژدھا آگیا۔

گاڑی کے نیچے پھنسے اژدھے کو دیکھ کر ڈرائیور کے ہوش ہی اڑگئے تاہم مقامی افراد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اژدھے کی مدد کا فیصلہ کیا۔

ان لوگوں نے ملکر اژدھے کو گاڑی کے نیچے سے بمشکل نکالا اور اسے جنگل کی طرف چھوڑ دیا ۔