برقی مراسلات…شجر کاری کو فروغ دیں

July 23, 2018

پاکستان میں آبادی بڑھنے کی وجہ سے جہاں دوسرے مسائل کا سامنا ہے وہاں ماحولیاتی آلودگی بھی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے جس کے باعث عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے۔ ملک میں جہاں کہیں جنگلات تھے انہیں کاٹ دیا جاتا ہے اور سڑکیں بنانے کیلئے بھی درختوں کی کٹائی کردی جاتی ہے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ درخت آکسیجن فراہم کرنیکا واحد ذریعہ ہیں اور یہ ماحول کو خوشگوار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، تو اس کے برعکس درخت لگانے کی کوشش کی جائے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جائے حکومت بھی شجر کاری کو فروغ دے کیونکہ یہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔
(فاطمہ سدھیر)
fatimasudheergmail.com