بازار حصص، 100انڈیکس 770پوائنٹس کے اضافے پر بند

July 30, 2018

پاکستانی حصص بازار میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 770 پوائنٹس اضافے کے بعد 43556پر بند کیا۔

حصصبازار 4 روز میں3 ہزار پوائنٹس اوپر آیا جبکہ آج بازار میںکاروبار کے آغاز کے دوران اضافہ دیکھا گیا جو پورے سیشن برقرار رہا تاہم بازار میںمجموعی طور پر 15 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ 79 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

حصص بازار میںمجموعی طور پر 373 کمپنیوں کےحصص میں سے 262 کمپنیوںکے حصصکی قدر میں اضافہ، 99 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 12 کمپنیوںکے حصص کی قدر میں استحکام رہا ہے۔