عمران خان نے پہلے پیشکش کی ،اب بہانے بازی کررہے ہیں،سعد رفیق

August 07, 2018

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے خود حلقے کھولنے کی پیشکش کی اور اب بہانے بازی کررہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں،وہ اب جھوٹ بولنا بند کردیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر این اے 131 کے ریٹرننگ افسر اختر حسین بھنگو کو آج صبح دوبارہ گنتی کا آغاز کرنا تھا مگر الیکشن کمیشن سے ووٹوں کے بیگ تاخیر سے پہنچنے کے باعث دوبارہ گنتی تاخیر سے شروع ہوئی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہائی کورٹ نے 3 دن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرنے کا کہا ہے مگر ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مکافات عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، عمران خان لمبی لمبی چھوڑنا اور جھوٹ بولنا بند کریں ۔