کِی کِی چیلنج ذرا ہٹ کے

August 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت میں منچلو ں نے چلتی گاڑی کے بجائے کھیتوں میں ہَل چلاتے بیلوں کے ساتھاِن مائی فیلنگز گیت پر رقص کرتے ہوئے چیلنج مکمل کرلیا ۔

مینی کیوئن اورآئس بکٹ چیلنج کے بعداب دنیا بھر میں ایک نئے چیلنج 'کِی کِی چیلنج 'کی دھوم مچی ہوئی ہے جس کے بخارمیں آج کل ہر کوئی مبتلا دکھائی دے رہا ہے ۔

چلتی گاڑی سے اتر کر اِن مائی فیلنگز گیت پر رقص کرنے کا چیلنج مکمل کرتے تو کئی لوگ آپ نے دیکھے ہونگے تاہم بھارت میں ان منچلوں نے گاڑی کے بجائےکھیتوں میں ہَل چلاتے بیلوں کے ساتھ ملکر کِی کِی چیلنج مکمل کیا جس کی ویڈیو بھی اان لائن وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اسے بیحد پسند کیا۔

اب بھی سوشل میڈیاپر کیِ کیِ چیلنج پرفارم رکرنے والوں کی ویڈیو ز دھڑادھڑ اَپ لوڈ ہو رہی ہیں اور لوگ ان ویڈیو کو دیکھ کر پسند بھی کر رہے ہیں اور اپنے دوستوں کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ چیلنج وائرل کر رہے ہیں۔

اس چیلنج پربھارتی شہر احمدآباد میں پابندی بھی لگائی گئی ہے تاکہ عوام کوخطرات اور حادثات سے محفو ظ رکھا جا سکے اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ بھی عائد کیاجارہا ہے ۔

واضح رہے کہ اس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے اب تک کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں اور کئی سلیبرٹیز اور نوجوان اس چیلنج کر پرفامر کرتے ہوئے کھمبوں ، گاڑیوں سے ٹکرا بھی رہے ہیں جن کے خلاف دوسری جانب سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔