فراری کی تاریخ پر دنیا کی مہنگی ترین کتاب سامنے آگئی

August 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فراری اسپورٹس کارکا شمار دنیا کی مہنگی اور مشہور ترین کاروں میں ہوتا ہے تاہم اب کمپنی نے اس کار کی مکمل تاریخ پر دنیا کی مہنگی ترین کتاب بھی شائع کردی ہے ۔


پانچ سو چودہ صفحات پر مشتمل اس کتاب کا نام ’فراری‘ رکھا گیا ہے جس کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 32 لاکھ اور سادہ ایڈیشن کی قیمت ساڑھے 6 لاکھ روپے ہے۔

کتاب کے تمام صفحات کو ہاتھ سے سی کر ایک کتاب کی شکل دی گئی ہے جس کا سرورق سرخ رنگ کا ہے جس پر فراری کا مشہور لوگو گھوڑے کی شکل میں نمایاں ہے۔

کتاب کو دو دھاتی اسٹینڈز کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے جن میں سے ایک فولاد سے بنا ہے اور دوسرا کروم دھات پر مشتمل ہے۔

کتاب کو تھامنے والے اسٹینڈ کو فراری کے ڈیزائنر مارک نیوسن نے بڑی مہارت سے تیار کیا ہے، ان میں سے ایک تو ہوبہو فرای 12 کے سیلنڈر انجن کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

فراری کی تاریخپر مشتمل یہ کتاب کا خاص ایڈیشن میوزیم اور فراری کے چاہنے والے سنجیدہ افراد کو فروخت کیا جائے گا، ان کاپیوں پر فراری کے حالیہ چیئرمین جان ایلکن اور سابق سی ای او سرگیو مارکیونی کے اصلی دستخط بھی موجود ہیں۔

کتاب کے سادہ ایڈیشن المونیم کیس میں فراہم کیے جارہے ہیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت ساڑھے چھ لاکھ روپے رکھی گئی ہےجس میں فراری کار کی خوبصورت اور نایاب تصاویر شامل کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ فراری نےاپنی تاریخ پر صرف 1947 کتابیں شائع کی ،جن میں سے 250 سب سے زیادہ خاس مانی جاتی ہیں جس میں اٹلی کی مشہور اسپورٹس کار برانڈ کی مکمل تاریخ بیان کی گئی ہے۔