ملک پر جعلی اکثریت والی جماعت حکومت کرے گی،فضل الرحمٰن

August 11, 2018

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جعلی اکثریت والی جماعت اب ملک پر حکومت کرے گی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والا اب وزارت عظمیٰ کے عہدے پر تعینات ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، دوبارہ الیکشن کا انعقاد چاہتےتھے لیکن اتحادی جماعتوں نےمخالفت کی اورکہا کہ جمہوریت کو چلنے دیاجائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہوچکااورچیف الیکشن کمشنرعہدے سےمستعفی ہوجائیں۔