محمد اعجازاسنوکر قومی چیمپئن شپ فائنل میں جگہ بنالی

August 12, 2018

محمد اعجاز نے ٹاپ سیڈ اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو حیران شکست دیکر این بی پی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نمبر 22 سیڈ اعجاز اور ٹاپ سیڈ کے درمیان مقابلہ پونچ پانچ گھنٹے سے زائد دیر جاری رہا جس میں اعجاز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-5 سے فتح اپنے نام کی۔

محمد اعجاز ٹاپ سیڈکھلاڑی محمد سجاد کے چھوٹے بھائی ہیں اور گزشتہ چار سال سے اسنوکر کھیل رہے ہیں۔ پہلی بار انہوں نے قومی ایونٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں نمبر تین سیڈ بابر مسیح نے نمبر چار سیڈ محمد ماجد علی کو 6-3 سے شکست دی۔ دونوں کے درمیان مقابلہ سوا چار گھنٹے تک جاری رہا۔ فائنل پیر کی صبح دس بجے محمد اعجاز اور بابر مسیح کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر سعید احمد ہوں گے۔ اس موقع پر سی ایس آر کے ہیڈ اقبال قاسم، اسنوکر ایسوس سی ایشن کے سیکرٹری منور شیخ اور چیئرمین عالمگیر شیخ بھی موجود ہوں گے۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں بیسٹ آف الیون میں محمد اعجاز اور محمد آصف کے درمیان مقابلہ آغاز سے ہی دلچسپ رہا جب محمد اعجاز نے ابتدائی دو فریم میں برتری حاصل کرلی۔

اس موقع پر محمد آصف نے تیسرا فریم جیت کر مقابلہ 2-1 کیا۔ محمد اعجاز نے تیسرا اور چوتھا فریم جیت کر مقابلہ 4-1 کردیا۔ محمد آصف نے اگلے تینوں فریم جیت کر مقابلہ فور آل کردیا۔ نویں فریم میں محمد اعجاز نے پھر سبقت حاصل کرکے مقابلہ 5-4 کردیا۔ محمد آصف نے ایک بار پھر مقابلہ 5-5 سے برابر کیا۔ گیارہویں اور آخری فریم میں محمد اعجاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-5 کی برتری کے ساتھ پہلی بار قومی ایونٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بابر مسیح نے ماجد علی کو 6-3 سے شکست دی۔ بابر نے ابتدائی دو فریم جیت کر برتری حاصل کی۔ تیسرے فریم میں ماجد علی نے مقابلہ 2-1کیا۔ اگلا فریم میں بابر نے کامیابی حاصل کرکے اسکور3-1کیا۔ ماجد نے پانچویں اور چھٹے فریم میں کامیابی حاصل کرکے اسکور 3-3 کیا۔