میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے مہلت مانگ لی

August 13, 2018

گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت کے موقع پر میشا کے وکیل نے جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

لاہور کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے دائر کردہ کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر میشا شفیع کے وکیل محمد ثاقب جیلانی نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا اور نوٹس کا جواب داخل کرنے کےلیے مہلت مانگ لی۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے مہلت مانگنے کے بعد کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نےاداکارعلی ظفرپرجنسی طورپرہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔