شاہ سلمان کی سعودی عرب دورے کی دعوت عمران خان نے قبول کر لی

August 14, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نامزد وزیر اعظم عمران خان کوٹیلیفون کر کےسعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کر لی۔ اس موقع پر عمران خان نے بھی سعودی فرمانروا کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس کی تفصیلا ت بعد میں طے کی جائیں گی۔