اسٹیٹ بینک میں پرچم کشائی تقریب

August 14, 2018

اسٹیٹ بینک میں یوم آزادی پر پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا، گورنر طارق باجوہ سمیت اسٹیٹ بینک ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، قومی ترآنہ پڑھا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے درخت لگایا، پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آزادی نعمت ہے یہ دن تجدید عہد ترقی وطن عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہے ، امید ہے نئی حکومت چیلنجز سے نمٹ کر معاشی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

اسٹیٹ بینک اپنے مینڈیٹ کے مطابق معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، تقریب کے دوران ملی نغمے پیش کئے گئے ۔بعد میں گورنر باجوہ نے مہمانوں کی کیک سے تواضع کی۔