پیرا گلائیڈنگ کے دوران سیلفی لینامہنگا پڑ گیا

August 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہزاروں فٹ کی بلندی پر پہنچ کر پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے ایڈونچر کرنا اکثر نوجوانوں کا خواب ہوتا ہے۔

اس برطانوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو پیراگلائیدنگ کرنے بلند فضاؤں میں پہنچا تو ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے ہوئے اپنا فون ہی گنوا بیٹھا۔

جی ہاں 2ہزار5سوفٹ اونچائی پر پہنچ کر اس منچلے کو اپنی سیلفی اسٹک نکال کر یہ مناظر محفوظ کرنے کا اچانک خیال آیا اور اسی کوشش میں اس کے ہاتھ کا قیمتی فون چھوٹ کر ہزاروں فٹ کی اونچائی سے زمین پر جا گرا ۔