بابائے اردو مولوی عبدالحق کی57ویں برسی آج منائی جائیگی

August 16, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی جامعہ اردوکے رجسٹرار کے مطابق بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 57ویں برسی کے موقع پر جمعرات16اگست کو جامعہ اردو میں تعطیل ہوگی جبکہ جامعہ اردوکے عبدالحق کیمپس میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزارپر صبح 11بجے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین، رجسٹرار افضال احمد ،تدریسی و غیر تدریسی عملہ فاتحہ خوانی کریں گے ۔اس کے علاوہ اسلام آباد کیمپس میںبھی اسی روزبابائے اردو مولوی عبدالحق کی یاد میں تقریب منعقد کی جائے گی ۔