سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کے سسٹم میں خرابی،درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار

August 16, 2018

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کے سسٹم میں خرابی کے باعث درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سسٹم میں خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے عازمین کو پروازوں میں تاخیر سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔