بینکنگ کورٹ میں فریال تالپور حاضری لگا کر روانہ

August 16, 2018

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور حاضری لگا کر روانہ ہوگئیں۔

آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے حسین لوائی اورطحٰہ رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 اگست تک موخر کردیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو کہا کہ اگر اگلی سماعت پر بھی دلائل نہیں دیئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور نے پہلے سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔