’آپ ہمیں ہلکا مت لیں، میدان میں بات ہوگی‘

August 16, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے ناشتے کی میز پر آسٹریلین ہم منصب جسٹن لینگر کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں ہلکا مت لیں، جب میدان میں ہوں گے تب بات ہوگی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں پرتھ میں ان کی ملاقات اپنے پرانے دوست آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر سے ناشتے کی میز پر ہوئی۔

باتوں ہی باتوں میں لینگر نے آرتھر کو چیلنج کر ڈالا کہ اکتوبر میں پاکستان جب یو اے ای میں مدمقابل ہوگا، تو لگ پتہ جائے گا،لیکن قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے بھی لینگر کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا ۔

مکی نے لینگر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی اسپن وکٹوں پر آسٹریلیا انہیں آسان نہ سمجھے، آسٹریلیا آسان ٹیم نہیں لیکن گرین شرٹس جیت کے ٹریک پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے جسٹن لینگر کا بحیثیت کوچ پہلا اسائنمنٹ ہوگا۔