کروڑوں کی ہیروئن پکڑی گئی ،سمگلر گاڑی سمیت گرفتار

August 17, 2018

پشاور(کرائم رپورٹر) منشیات سمگلرکو ہیروئن سے گاڑی سمیت گرفتار کرلیاگیا، ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات سمگلر ضلع خیبر سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر ان کی ہدایت پر شہر آنے والےراستوں پرناکہ بندیا ں کردی گئیں، رنگ روڈ پرناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 10 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم نوید سکنہ شاہ کس جمرود کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں منشیات سمگلنگ کا اعتراف کر لیا ہے ۔