وزیراعظم کے انتخاب سے قبل پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہونگے

August 17, 2018

قومی اسمبلی میں آج قائد ایوان کا انتخاب ہو گا،جس سے قبل ایوان میں موجود جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر ساڑھے3 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سربراہ عمران خان جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنے صدر شہباز شریف کو قائد ایوان کے لیے نامزد کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے منعقد ہونے والے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی دوپہر 2بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

قومی اسمبلی میںپاکستان تحریک انصاف کی کل 152نشستیں ہیں، خیبر پختون خوا سے پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پرخاتون ایم این اے نے حلف نہیں اٹھایا ہے۔

خاتون رکن کے حلف نہ اٹھانے کے باعث پی ٹی آئی کے ایوان میں 151ووٹ ہوں گے۔