دنیاکے اہم حصوں میں سرمایہ کاری کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی جائیگی، اسد عمر

August 18, 2018

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) ملک کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دنیا کے اہم علاقوں میں پاکستان میں ڈالر ز کی مالیت والے بانڈز کی سرمایہ کاری کے لئے روڈ شو کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کلیدی عہدوں پر قابل اور ذہین افسران میرٹ پر لائیں گےان کا کہنا تھا کہ بڑے سرکاری عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جائے گی اور ملک میں حکمرانی کا پورا ڈھانچہ بدلا جائے گا جن میں خصوصی طور پر سیکریٹری خزانہ اور ایف بی آر کی چیرپرسن شامل ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی مالیت کے بانڈ کے اجراء کے لئے ٹائم فریم دے سکتے ہیں سرمایہ کاری کے لئے بیرون ممالک میں پاکستانیوں کو مالیاتی ماہرین کے زریعے پہلے پوری گہرائی سے تحقیق کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر وقت لگ سکتا ہے کیوںکہ متعلقہ اداروں میں مالی مشیر وں کا تقرر ایک اہم مسئلہ ہوگا۔ زرائع نے بتایا ہے کہ نومنتخب حکومت ایف بی آر کی سربراہی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے قابل شخصیت چن سکتی ہے مگر اس ضمن میں اسد عمر کا کہنا تھا ہر اقدام میرٹ پر ہوگا۔ سرکاری زرایع کا کہنا تھا کہ نومنخب حکومت کے لئے کرپٹ عناصر کو سزا دینا اور ایماندار افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ایک ٹیسٹ ہوگا۔ وزارت خزانہ کے لئے حکومت کو پانچ سےآٹھ شخصیات کا چناؤ نہائت اہم ہوگا کیونکہ اس کے بعد ماتحت درجے کے افسران کو چنا جائے گا۔ صرف ایف بی آر میں دو درجن افسران کا انتخاب قومی خزانے میں میں نوے فیصد آمدن بڑھا سکتاہے پی ٹی آئی صرف معاشی اور مالی معاملات میں ترقی کرتی ہے تو یہ ایک کھلا پیغام ملک کے تمام افسران کے لئے ہوگا کہ اب لوبی یا تحفے میں ملنے والے عہدوں کا وقت تمام ہوگیا ہے۔حکومت پاکستان ہالینڈ کے سفیر کو ملک سے نکالے ، سفارت خانہ بند کیا جائے۔ مفتی نظیر احمد عمرانی،مولانا انور سومرو،مولوی غلام حسین اور مولوی اشرف نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری نہ کی جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساری اسلامی ہالینڈ سے اپنے سفارتی تعلقا ت فوری طور ختم کرے ۔ نوشہروفیرو پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا ۔ مفتی محمد اسماعیل سکندری، اوشاق احمد راجپر اور گستاخانہ خاکوں کی نمائش ناقابل برداشت عمل ہے۔ کشمو ر میں مختلف جماعتوں کی مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔حافظ حنیف قادری بشیراحمد چاچڑ فقیر محمد علی تھیم لال کوری رفیق احمد چنہ تاج محمد کھوسو نے حکومت پا کستا ن سے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کا سفارت خانہ بند کیا جائے ۔