سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے راجہ ظفر الحق نامزد

August 18, 2018

سینیٹ میں موجودہ قائد حزب اختلاف کو تبدیل کرکے نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفر الحق کو نامزد کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق راجہ ظفرالحق کو قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی درخواست چیئرمین سینیٹ کے دفتر میں جمع کروا دی گئی۔

درخواست میں مسلم لیگ ن، میپ، نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف کےاراکین سینیٹ کےنام شامل ہیں۔