جاپان میں شاندار آتش بازی کا سالانہ فیسٹیول

August 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

جاپان کے شہر ناگاؤکا میں شاندار آتش بازی کے سالانہ فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا ہے،آسمان پر رنگ برنگی روشنیوں کے ساتھ موسیقی نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔

3روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اْٹھیں۔

اس شاندار میلے میں ملک بھر سے سینکڑوں آتش بازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔

آتش بازی کے اس سالانہ فیسٹیول کے موقع پر مقامی اور بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاحوں نے شرکت کرکے آسمان کے رنگین نظاروں کا لطف اٹھایا جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔