خیرپور: قربانی کی کھالوں کے تحفظ کیلئے دفعہ 144؍کا نفاذ

August 20, 2018

خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپور میں قربانی کی کھالیں چھیننے کے واقعات کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ قربانی کے جانوروں کی کھالیں چھیننے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میں قربانی کی کھالیں چھیننے کے واقعات کو روکنے کے لیے دفعہ 144لگا دی گئی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو نے خیرپور ضلع کی آٹھوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کا اجلاس بلا کر ان کو پابند کیا کہ ان کی تحصیلوں کی حدود میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ رونمانہ ہو جو شخص قربانی کی کھالیں چھیننے کی کوشش کرے اس کے خلاف دفعہ 144کے تحت کاروائی کی جائے جبکہ ضرورت پڑنے پر رینجرز فورس سے بھی مدد حاصل کی جائے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو واضح کیا کہ قربانی کے کھالیں چھیننے پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144لگا دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہو گی اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔