پولیس موبائل کا ناجائز استعمال ڈی ایس پی ماڑی پور معطل

August 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس موبائل کےغیر قانونی استعمال کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، بہادرآباد میںکم عمر لڑکے ناشتہ کرنے سرکاری گاڑی میں آئے،ساتھ کوئی اہلکار تھا نہ افسر،وڈیو سامنے آنے پر شہریوںمیں غصہ پایا گیا، آئی جی سندھ نے سنگین غفلت پر ڈی ایس پی ماڑی پور کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بہادرآبادمیں کم عمرلڑکےپولیس موبائل نمبرspm-831 میں اتوار کی صبح ناشتہ کرنے پہنچ گئے،بچے خود پولیس موبائل چلا کر ہوٹل پر ناشتہ کرنے پہنچے،پولیس موبائل میں بچوں کے ساتھ کوئی پولیس اہلکاریا افسرنہیں تھا اور پولیس موبائل پر کسی پولیس اسٹیشن کا نام نہیں تھا،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور عشکر مسعود کی ہے،آئی جی سندھ نے سنگین غفلت پر ڈی ایس پی کو معطل کر دیا۔دوسری جانب شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس کی لاپرواہی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے کیونکہ پولیس موبائل بچے چلارہے ہیں اس دوران کسی نے پولیس موبائل چوری اور چھین لی تو دہشت گردی کی منصوبے میں استعمال کئے جانے کا خطرہ تھا،واضح رہے کہ اس سےقبل بھی پولیس موبائلز کے بے دریغ اور غیر قانونی استعمال کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔